شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ میں بینک آف خیبر الپوری سیاسی بنیادوں پر چلنے کے باعث تباہی کے د ہانے پر۔قبضہ مافیا کا راج۔صارفین رل گئے۔نا اہل عملہ صارفین کے لیے عذاب بن چکا ہیں۔ بینک آف خیبر الپوری برانچ کے عملے پر جائز شکایت کی تو وہ صارف کو ائندہ کے لیے اتنا تنگ کرتے ہیں کہ وہ اپنے پیسے نکلوانے میں مشکل میں پڑ جائے گا۔ دستخط ٹھیک نہیں، انگوٹھا درست نہیں، مہر نہیں کے بہانے سے صارف کو دوبارہ بینک آف خیبر الپوری برانچ آنے کا توبہ کر لیتا ہے،اس برانچ میں صارف اگر اپنے پیسے نکلواتے ہے تو بینک عملہ ایسا تصور کرتاہے کہ یہ رقم یہ اپنے ذاتی اکاونٹ سے دے رہے ہیں۔اس بینک میں عملے کا اپنا ہی راج قائم ہے اور اب ایک مافیا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ اس کے سیکورٹی گارڈ سے لے کر منیجر تک عملہ صارفین کو تنگ کرنے کے لیے بیٹھے ہیں۔ یہاں پہلے منیجراسلم خان کو سیاسی بنیادوں پر تبدیل کیا گیا انہوں نے بینک کو بخوبی چلایا اور اپنی ذاتی تعلق استعمال کر کے بینک آف خیبرالپوری برانچ میں سینکڑوں اکاؤنٹس کھلوائے صارفین کو بہتر سہولت دینے کے لیے اقدامات کیے جبکہ ان کو سیاسی بنیادوں پر تبدیل کیا گیا جو بینک آف خیبر کے مینجمنٹ کے کارگردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ بینک آف خیبر الپوری برانچ اب ایک مافیا کے نذر ہوچکا ہے وہ جو چاہتے ہیں اس بینک میں کریں گے وہ صارفین کے لیے کڈھے کھودنے میں مصروف ہوتے ہیں۔متاثرہ صارفین کا شدید احتجاج صوبائی حکومت سے بینک آف خیبر میں فوری اصلاحات، ذائد معیاد عملے کی تبدیلی،بدآخلاق عملے کی معطلی سمیت صوبائی بینک کی نجکاری کا مطالبہ کیا ہیں۔