شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری کے انتخابات مکمل ، حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ صدر، محمدابراہیم خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،،شاہ فواد خان شاہپوری ایڈوکیٹ نائب صدر،جمال مدثر فواد فنانس سیکرٹری، ثنا اللہ جوائنٹ سیکرٹری، ضیاء الرحمن لائبریری سیکرٹری جبکہ محمد اکرام ایڈوکیٹ ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہو گئے۔شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری کے انتخابات میں معروف قانون دان حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ صدر، ابراہیم خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،محمد اکرام ایڈوکیٹ ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہو گئے اسی طرح دیگر کابینہ میں شاہ فواد خان شاہپوری ایڈوکیٹ نائب صدر،جمال مدثر فواد فنانس سیکرٹری، ثنا اللہ جوائنٹ سیکرٹری، ضیاء الرحمن لائبریری سیکرٹری جبکہ محمد اکرام ایڈوکیٹ ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہو گئے۔ شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری کے انتخابات کے بعد مختلف سیاسی،سماجی تنظیموں کی جانب سے ان کو مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا ہے کہ شانگلہ میں وکلا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا شانگلہ پریس کلب کی جانب سے شانگلہ بار ایسوسی ا یشن الپوری اور تحصیل بار چکیسر کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور امید کی گئی کہ وہ ماضی کی طرح شانگلہ میں انصاف کی بالادستی سمیت عوامی مسائل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے