اسلام آباد (مانند نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ الیکشن مہم کی وجہ سے بڑھکیں مار رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کے چکر میں بھارت ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو بیان بازی میں محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل بھارت نے پاکستان میں گھس کر کارروائی کی تو انجام کیا ہوا؟ ہم نے بھارت کا جہاز گرایا تھا اور پائلٹ کو پکڑ کر خیرات میں واپس کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ ایسی کوشش کی تو وہی جواب دیں گے جو پہلے دیا تھا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے، بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ براہ راست حملہ کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے