پشاور(پریس ریلیز) جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا آفتاب حسین نے کہا کہ عالمی طاقتیں فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لیں،غزہ میں اسرائیل کی طرف سے نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دریائے سوات کے کنارے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کے زیراہتمام گرینڈ آفطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آفتاب حسین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں میں اسلامی روایات اور کلچر کو فروغ دیا.ملاکنڈ یونیورسٹی میں درس قرآن کے انعقاد پر طلبہ کیخلاف انتظامیہ کیطرف سے شوکازنوٹسز جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کے فروغ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے.ملاکنڈ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں سے گریز کریں۔گرینڈ آفطار ڈنر میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آفطار ڈنر سے الخدمت فاونڈیش کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فضل محمود،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ معازخان نے بھی خطاب کیا.اس موقع پر ینگ ٹیچرایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عطاء الرحمن بھی موجود تھے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے