ہری پور (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان ظفرکے ہمراہ ہری پور تا راولپنڈی، اسلام آباد،پشاور،ایبٹ آباد اور مانسہرہ ویگن اسٹینڈز کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد کیا جائے۔ کرایہ نامہ گاڑی کے فرنٹ سکرین پر آویزاں کیا جائے اور پرمٹ کے مطابق سواریاں بٹھائی جائیں۔ کوتاہی کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے کی اور گاڑی کا پرمٹ منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی کو بند کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے انچارج ٹریفک پولیس کو بھی عید کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور کرایوں پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ افسران نے مین بازار ہری پور کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی فورسز کے عملے کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے