مدینہ منورہ/اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، نماز عشا اور نوافل ادا کیے، امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور سلام پیش کیا، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشا کی نماز اور نوافل ادا کیے۔ مریم نواز نے ملک کی ترقی وخوشحالی، فلسطین، کشمیر، سوڈان اور عالم اسلام کے لیے دعائیں کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمرہ ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ یہ رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے