پشاور(پریس ریلیز) محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر مزید 12 گرانفروشوں کو گرفتار کر کے مراسلے متعلقہ تھانوں میں جمع کردیئے۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے حیات آباد اتوار بازار اور ترنگزئی مارکیٹ میں مختلف دکانوں اور فوڈ پوائنٹس پر اشیائے خوردونوش کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 9 سبزی فروشوں اور گلبرگ سے دواجان فروٹ فروش اور آل دی بیسٹ پنجاب سویٹس ہاؤس کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہری گرانفروشوں سے متعلق محکمہ خوراک شکایات سیل کو آگاہ کریں جس پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ گرانفروشی و غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گرا نفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں