سخاکوٹ(مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے کہا ہے کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ ایک قبیح فعل ہے بندوق سے نکلی گولی کسی بے گناہ کی جان لے سکتی ہے۔چاندرات پر معمولی خوشی کیلئے دوسری کی خوشی غم میں تبدیل نہ کریں۔چاندرات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی جیل کی ہوا کھانی پڑیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ خاموش قتل ہے عوام کوچاہئے کہ وہ ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور چاند منٹوں کی خوشی کیلئے دوسروں کا ہنستابستا گھر اجاڑنے سے گریز کریں اس غیر قانونی، غیر شرعی اور جان لیوا رسم کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے چاندرات پر ہوائی فائرنگ کی توانہیں جیل کی ہوا کھانی پڑیگی۔