کرم (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع کرم کے حلقہ پی کے۔ 95 اور حلقہ پی کے۔96 کے مستحق افراد میں رمضان/عید پیکج کے 10 ہزار روپے فی کس کے حساب سے چیکس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پاراچنار اور صدہ میں علیحدہ علیحدہ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود، ایم پی اے علی ہادی عرفانی سمیت ایم این اے کے فوکل پرسن، علاقائی مشران،زکواۃ و عشر اور سوشل ویلفیئر کے محکموں کے حکام اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ حلقہ پی کے۔95 اور حلقہ پی کے۔96 میں 2 ہزار مستحق افراد میں یہ رقم تقسیم کی جائیگی۔ علاقائی مشران اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو سراہا۔