ہنگو (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع ہنگو میں بھی عیدالفطر پیکج کی تقسیمِ کیلئے 5 پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں جہاں مستحق افراد کو 10 ہزار روپے فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے اس سلسلے میں باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین نے مستحقین میں چیک تقسیم کئے۔مقامی لوگوں اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔