کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سہیل الرحمن نے ڈسٹرکٹ جیل کرک کا دورہ کیا جہاں جیل سپرنٹنڈنٹ نے انہیں قیدیوں کیلئے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال اور لنگر خانہ سمیت تمام بارکس کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔وہ قیدیوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے جیل حکام کو قیدیوں کیلئے عید سپیشل ایونٹ کے انعقاد، جیل کے بیوٹیفکیشن، پلانٹیشن، دستکاری سنٹر کے قیام اور پانی کی فراہمی کیلئے فنڈز کی فراہمی کا یقین دلایا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے انہیں اِسی طرح کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔