سخاکوٹ(مانند نیوز) ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر اور ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے کہا کہ نو مئی کے واقعات سے پی ٹی آئی ورکروں کا کوئی تعلق نہیں عمران خان کوجھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل کیا گیا ہے پاکستان کے ادروں پر مذید اعتماد نہیں ہمیں مجبور نہ کیا جائیں کہ اداروں سے انکے زبان میں بات کریں۔اگر کوئی ائین اور قانون کو نہیں مانتا تو پھر ہم بھی آزاد ہیں ہم اگر خاموش ہے تو قیادت کی کہنے پر خاموش ہے مذید ہمارے صبر کاامتحان نہ لیا جائے عمران خان کو فوری رہا کرو۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کپتان عمران خان کی غیر قانونی قید اور چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی، آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے سخاکوٹ میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرہ سے تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام غازی، پی ٹی آئی کے بانی رکن نیک محمد خان، ریجنل جائنٹ سیکرٹری الحاج شیر بہادر خان، اقلیتی برادری کے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی وزیرزادہ، چیئرمین سبزعلی خان نے خطاب کیا۔جبکہ اس موقع لیبر ونگ ضلع ملاکنڈ کے سینئر وائس صدر نوید خان اور لیبر ونگ تحصیل درگئی کے صدر وائس چیئر مین سخاکوٹ بازار عمران خان بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم اپنے ملک کے بہتر مستقبل کیلئے بہتر انتخاب کریں نہ کہ یہ حق اداروں یا کسی اور کسی کو حاصل نہیں کہ وہ ہمارے اور اس ملک کے مستقبل کے فیصلے کرے یہ ملک نہ جرنیلوں ا ور نہ کسی اور کا کہ وہ ہم پر چور مسلط کریں ہمارے چوری شدہ منیڈیٹ کوفوری واپس کیا جائے عمران خان جیل میں ہے اور ورکروں کوشدید اشتعال ہیں وہ ا حتجاج کیلئے تیار بیٹھے ہیں ہم نے انکو روکیں رکھا ہے ورکرزاگر نکلیں تو پھر انکاروکنا مشکل ہوگا۔مقررین نے کہا کہ عمران خان عالم اسلام کا لیڈر ہے انکا قصور صرف یہ ہے کہ وہ عالم اسلام اور امت مسلمہ کی متحد ہونے کی بات کرتا تھاعمران خان نے جیل قبول کیا مگر ہمارے سروں کاسودا نہیں کیا۔مقررین نے کہا کہ عمران خان اور ہمارے پارٹی ورکروں پر نومئی کے بوگس ایف آئی ارختم کرواگر لیڈر شپ کے خلاف اور خاص کر ضلع ملاکنڈ کے ورکروں کے خلاف بوگس ایف آئی ارختم اور ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے توپھر حلقہ وائزاحتجاج شروع کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے