پبی (مانند نیوز)جمشید خان چیف انجینئر سنٹر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے کلرکوں کے پروموشن کا دیرینہ مطالبہ حل کر دیا۔تمام زیرالتوا پروموشن کے کیسزز کو نمٹا کر پروموشن کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔جمشید خان بطور چیف انجینئرسی اینڈ ڈبلیو کی تعیناتی موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے پبی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہاکہ جمشید خان چیف انجینئر سنٹر جب سے تعینات ہوئے ہیں۔جونئیر کلرکس،سینئرکلرکس،اکاونٹ کلرکس،اسسٹنٹ،ھیڈکلرکس،سپرنٹنڈنٹ کے عرصہ دراز سے التوا پروموشن کے کیسزز کو نمٹایا۔اور ملازمین کو پروموشن دے کر نوٹیفیکیشن جاری کیا۔جمشید خان چیف انجینئر سنٹر نہایت ایماندار, فرض شناس,اور اچھے ایڈمنسٹریٹر ہے۔اور ان کی تعیناتی سے محکمہ تعمیرات واموصلات ترقی کے راہ پر جلد گامزن ھو جائے گا۔ چیف انجینئر محکمہ میں تمام کام رولز ریگولیشن اورسینارٹی کے مطابق کرتے ہیں۔ عوام اور محکمہ کے ایمپلائز کے جائز حقوق اس کے دہلیز پر دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا۔کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں کلرکس برادری کے پروموشن میں ذاھد حبیب AO کا بھی اھم کردار ہے۔اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے جمشید خان چیف انجینئر۔ادریس خان،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کو کلرکوں کے پروموشن کا دیرینہ مطالبہ حل کرنے کے اعزاز میں عیدالفطر کے بعدبیسٹ پرفارمنس ایوارڈز دینے کا اعلان بھی کردیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے