اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج(منگل کو) ہو گا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔ ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج(منگل کو) ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہو گا، انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لیے چاند کی عمر بھی پوری ہے۔