اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے معروف عالم دین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت کریں گے۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی علمی حلقوں میں معروف ہیں اور ساتھ ہی فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، وہ 10 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ملک میں ان کا قیام 16 اپریل تک رہے گا، اس دوران وہ حکام سے بھی ملیں گے، اس دورے کا بنیادی مقصد بین المذاہب اور بین المالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور کونسل آف مسلم سکالرز کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی دینی خدمات کے حوالے سے نمایاں رہے ہیں، اسلامو فوبیا کے خاتمے اور مذہبی بنیاد پر پرامن بقائے باہمی کے فروغ سے متعلق ان کی خدمات کو عالمگیر سطح پر سراہا جاتا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے