اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ٹک ٹاک کا شوق نوجوان کی جان لے گیا، نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تعلق رکھنے والا نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک اپنا توازن کھونے پر نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت مسیح اللہ کے نام سے ہوئی جو اپنی فیملی کے ساتھ فیصل مسجد آیا ہوا تھا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل کی حفاظتی دیوار پر چڑھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے نیچے گرا، نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے