اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کے 2 منصوبوں کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں” ڈیجیٹل اکانومی” اور ”سیلاب سے بچاؤ” کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرزکی فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مختص کئے گئے ہیں جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کی بدولت اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی کو سپورٹ کرنا معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جن سے سیلاب سے بچاؤ کو یقینی بنایا جائے گا۔اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے