مکہ مکرمہ(مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفد نے پیر کی صبح مکہ مکرمہ میں بیت اللہ کے اندرونی حصے میں جانے کی سعادت حاصل کی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی، وزیراعظم نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور عالمِ اسلام کی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصا فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعائے خصوصی کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر اعلی حکام نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مغرب کی نماز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ادا کی۔ قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد کی دعوتِ افطار میں شرکت بھی کی۔ سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا تھا، جہاں الصفا پیلس آمد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے