پبی (مانند نیوز )ریسکیو 1122 نوشہرہ نے عید الفطر کیلئے ایمرجنسی ماسٹر پلان جاری کر دیاتمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ، عید الفطر کے موقع پر نوشہرہ بھر میں ریسکیورز ہائی الرٹ رہینگے ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد کی ھدایت کو مد نظر رکھتے ہوے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف خان نے ظلع بھر کیلئے تیار کردہ "ایمرجنسی ریسکیو پلانز” کو حتمی شکل دے دیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نو شہرہ کاشف خان کا کہنا ہے کہ نوشہرہ بھر میں تین سو سے زائد ریسکیورز کو عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر تعینات کیا گیا ہے اور عید کے دنوں میں ریسکیو اہلکار چوبیس گھنٹے عوام کو بھر پور خدمات فراہم کرنے کے لئے چوکنا رہینگے ضلع نوشہرہ بھر میں تین سو سے زائد ریسکیورز تین شفٹوں میں قائم کردہ مختلف کیئی پوائنٹس اور ریسکیو سٹیشنز ۱۱-۲۲-۳۳-۴۴۔۵۵۔۶۶، ۷۷۔۸۸ بشمول 20 سے زائد ایمرجنسی وہیکلز اور ایمبولینس سروس پر اپنی خدمات / ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف خان نے عید کے اس پر مسرت موقع پر نوشہرہ کی عوام کو آگاہی کے طور پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کے عید کے موقع پر ٹریفک قوانین کا احترام کریں ون ویلنگ،اوور سپیڈنگ سے اجتناب کریں۔ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استمال یقینی بنائیں اس سے روڈ ٹریفک حادثات میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آتی ہیں اور مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا عمل ہیں چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے پرہیز کریں اور ایک مہذب شہری ہونے کا مظاہرہ کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے