پشاور( مانند نیوز )رمضان المبارک کے سلسلے میں ریڈیو پیغام مردان کی جانب سے مقابلہ حسن قرات و نعت کا ا ہتمام کیا گیا تھا جسکا فائنل ریڈیو پیغام ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ججز کے فرائض ممتاز عالم دین عالمی شہرت یافتہ قاری واجد علی المصباح، مولانا قاری حماد الہ اور عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے ممتاز قاری فضل اللہ نے کی۔فائنل میں 6 قرا جبکہ 11 نعت خوان نے جگہ بنائی تھی۔ قرات میں قاری عالمزیب تخت بھائی نے پہلی، قاری محمد عزیر نے دوسری جبکہ قاری سالار خان سوات اور سلمان المعظم نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح حسن نعت میں حبیبہ جمال نے پہلی، کومل بی بی نے دوسری جبکہ عثمان غنی نے تیسرے پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام کے آخر میں فائنل میں حصہ لینے والوں میں نقد انعامات اور گفٹ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ڈائر یکٹرشاہ حسین نے کہا کہ ریڈیو پیغام ہمیشہ نئی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کریگا اور اس طرح کے مقابلے ہر سال منعقد کر یگا اس موقع پر سٹیشن منیجر سکندر حیات اور ریڈیو براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن مردان کے جنرل سیکرٹری و معروف براڈکاسٹر اجمل شاہ یوسفز ئی اور رحما یوسفزئی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریڈیو پیغام کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وہ اس طرح کے مقابلے منعقد کرے اور مختلف صلاحیتوں سے بھرپور لوگوں کو سامنے لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ پورے صوبے کی سطح پر منعقد ہوا تھا اور صوبائی سطح پر سب سے بڑا نعتیہ و حسن قرات مقابلہ تھا۔پہلی پوزیشن کے لیے دس دس ہزار، دوسری کے لیے پانچ پانچ جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے دو دو ہزار نقد انعام جبکہ باقی شرکا کے لیے بھی نقدی اور گفٹ انعام دیا گیا۔یاد رہے کہ اس مقابلے کو تین راونڈز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اور صوبہ بھر سے تقریبا 200 سے زیادہ قرا اور نعت خوانوں نے شرکت کی تھی۔