پبی (مانند نیوز )تھانہ پبی پولیس نے موٹر سائیکل چور دھر لیا،فروختگی رقم برآمد کی مسمی انعام اللہ ولد واصل خان ساکن ڈھیری میاں اسحاق نے تھانہ پبی میں یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ ساتھی اپنی موٹر سائیکلیں نزد امان کوٹ سٹاپ مارکیٹ کی دکان میں کھڑی کیں اور ہم بغرض ڈیوٹی چلے گئے واپسی پر موٹر سائیکلیں کوئی چور نامعلوم چوری کرکے لے گیا تھا۔مقدمہ درج کیاگیا۔اشفاق احمد ایس ایچ اوتھانہ پبی نے علاقہ میں مخبروں کا نیٹ ورک متحرک کرکے ملزم زوھیب ولد ولی محمد ساکن خدریزی پبی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔اقبال جرم کرتے ہوئے ملزم سیفروختگی رقم برآمد کیگی.