کاغان(مانند نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر برائے سیاحت وثقافت زائد چن زیب کی خصوصی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر وادی کاغان میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی متوقع آمد کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرلکاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان نے کہا کہ عید کے موقع پرشوگران اور وادی کاغان کے خوبصورت مناظرسے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے جس کے لئے تمام سٹاف کو الرٹ رہنا ہوگا اور آنے والے سیاحوں کے ساتھ بھرپور تعاون اوران کی رہنمائی کرنی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہاکہ تمام حساس مقامات پر سٹاف کے ساتھ ساتھ مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے اور اس سلسلے میں فرائص میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔۔اجلاس میں وادی کے قدرتی حسن کی حفاظت اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے بھی مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور فیصلہ کیا گیا ضلع کے دیگر محکموں کو بھی ان بورڈ لیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے