کوہستان (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت عید الفطر کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور کوہستان اپر کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عید الفطر کے تمام انتظامی امور کا بغور جائزہ لیا گیا اور تمام محکموں کو امور تفویض کرنے کے ساتھ ساتھ عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر عرفان اللہ محسود نے کوہستان اپر نے عوام کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی.بعدازاں ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو داسوکو درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او نیڈا پاکستان، ڈی ایچ او کوہستان اپر، اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈکوارٹر، اے سی سیواور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں ڈی ایچ کیو داسو کو درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر عرفان اللہ محسود نے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں درپیش مسائل کو دور کر کے کوہستان اپرکی عوام کو صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا ئیں۔