باجوڑ (مانند نیوز )صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے ہدایات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی سرکاری نوٹیفائیڈ نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئیاسسٹنٹ کمشنر ناوگئی عادل احمد ستار نے ضلع باجوڑ ناوگئی سب ڈویژن کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بازاروں میں اشیائے خوردونوش، کریانہ سٹورز، سبزی اور فروٹ فروشوں کی دوکانات میں نرخنامے چیک کیے اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی منظور شدہ قیمتوں کی فہرست پر سختی سے عمل کریں، ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمتوں سے گریز کریں۔عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرنے ناواگئی موٹر کار اور فلائنگ کوچ باجوڑ ٹو پشاور کرایہ چیک کیا۔ دوران چیکینگ تمام سواریوں سے کرایہ کے بارے میں معلومات حاصل کی تاہم زیادہ کرایہ کے بابت کسی سواری نے شکایت نہیں کی۔ فیلڈ سٹاف نے تمام ڈرائیوروں پر واضح کیاکہ زیادہ کرایہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور جو ڈرائیور ملوث پایا گیا ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے