پبی (مانند نیوز )جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ عید الفطر جہاں ہمیں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتا ہے وہی ہمیں دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کی داد رسی اور مدد کا درس بھی دیتا ہے۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں مرتب کر لی ہے صہیونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور ظلم و ستم کے باوجود مظلوم فلسطینی عوام اپنے دفاع اور موقف پر ڈٹ کے کھڑی ہے۔ اقوام عالم اور بلخصوص مسلمان حکمرانوں کی مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت پر شرمناک خاموشی بے حسی اور بزدلی کی انتہاء ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی عید گاہ اکوڑہ خٹک میں نماز عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں علاقے بھر سے آئے ہوئے تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔ یہ اجتماع صوبے بھر کے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہوتا ہے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعاؤں کا اہتمام کرے اور ان کیساتھ ہر طرح کا جانی اور مالی تعاون جاری رکھیں۔ اپنے بیان میں مولانا حامد الحق حقانی نے حماس کے سربراہ کے صاحبزادگان اور پوتوں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے تعزیت کی