پبی (مانند نیوز )ریسکیو1122 نے عید الفطر کے تین دنوں میں 128 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 114 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 90 سے زائد افراد متاثر ہوئے، 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نو شہرہ کاشف خان کی ھدایت پر ترجمان ریسکیو1122 نوشہرہ نبیل خان نے عید الفطر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ریسکیو 1122 نوشہرہ کو عید الفطر کے موقع پرکل 2945 کالز موصول ہوئیں. اور باقی غیر ضروری کالز موصول ہوئی جن میں سے 128 ایمرجینسی کالز تھیں جن پرریسکیو1122 نے بروقت ریسپانڈکرتے ہوئے 114 افراد کو ریسکیو کیا 128 ایمرجینسیز میں سے 64 روڈ ٹریفک حادثات،42 میڈیکل،06 فائر ایمرجنسیز،5 ڈوبنے کے واقعات جب کہ دیگر متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں ترجمان ریسکیو1122 نبیل خان کے مطابق روڈٹریفک حادثات میں سب سے ذیادہ موٹرسائیکل اور رکشے کے حادثات ہوئے۔ جن میں سے 90 سے زائد افراد متاثر ہوئے، 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوئے جبکہ 22 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور دیگر متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیاجن میں 7 افراد ہیڈانجری سے متاثر ہیں۔ روڈٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورزکی جانب سے اوور سپیڈ، موٹرسائیکلوں کی ون ویلنگ اور لاپرواہی وجہ بنی۔