اسلام آباد(مانند نیوز) اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے وزیرِ اعظم کے دفتر کے ذریعے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ پوری طاقت سے جاری رکھے گا۔موساد کا بیان میں کہنا ہے کہ حماس نے ثالث کی پیش کردہ تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔موساد کا کہنا ہے کہ غزہ سے 133 مغویوں کی فوری واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 33 ہزار 634 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے