پشاور(مانند نیوز) ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان کی سربراہی میں تھانہ بڈھ بیر پولیس کی اہم کارروائی، ڈی ایس پی بڈھ بیر سکندر شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر افتخار احمد نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ بنوں کے سراف سے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے چھیننے میں ملوث سرغنہ کا سراغ لگا کر بے نقاب کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مدعی واحد خان ولد نصیب نواز سکنہ بنوں نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو لاکھوں روپے کی راہزنی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ صدر ڈویژن میں بنوں کے سراف سے لاکھوں روپے راہزنی کی واردات کا ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل سکندر شاہ خان نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر افتخار احمد اور تفتیشی ٹیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر افتخار احمد اور دیگر تفتیشی ٹیم نے جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کی، جبکہ کوہاٹ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئیں، جس کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر افتخار احمد نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ سراف کو لوٹنے میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر بے نقاب کر دیا، جس کی شناخت اول شیر ولد ملنگ جان سکنہ بالو خیل بڈھ بیر سے ہوئی، ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زیادہ تر کاروباری شخصیات اور سراف وغیرہ کو ٹارگٹ کرتے تھے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے سراف لو لوٹنے سمیت راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کی نشاندھی پر اس کے قبضے سے سراف سے چھیننے گئی رقم 20 لاکھ روپے سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی بھی نشاہدہی کی ہے، جس کی گرفتاری کی خاطر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل سکندر شاہ خان کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ ملزم سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے