پشاور(مانند نیوز) سوشل میڈیا پر وائرل پشاور یونیورسٹی کے مشہور طالب علم کاشف عرف خاکسار کی نشے کی لت میں مبتلا ہوکر دردر کی ٹھوکریں کھانے اور عوام کی جانب سے حکومت کو اس کے علاج معالجے کے مطالبے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کئے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی ٹیم نے کاشف عرف خاکسار کو ڈھونڈ نکال کر علاج اور بحالی کے لئے پشاور کے الخدمت بحالی مرکز منتقل کردیا کاشف عرف خاکسار کو باقاعدہ علاج اور بحالی کے لئے رضا مند کیا گیا کل بھی خصوصی ٹیم نے کاشف عرف خاکسار سے ملاقات کی تھی تاہم وہ کل راضی نہیں تھا جس پر خصوصی ٹیم نے آج پھر کاشف عرف خاکسار سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی اور اس کو علاج اور بحالی کے لئے رضامند کیا کاشف عرف خاکسار کا باقاعدہ علاج شروع کیا جاچکا ہے علاج کا مکمل خرچہ صوبائی حکومت برداشت کرے گی اور مکمل صحت یابی تک وہ الخدمت بحالی مرکز میں رہے گا۔