لاہور(مانند نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق تین ہفتے کے دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گے۔امیر جماعت اسلامی نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور اس موقع پر سعودی عرب میں موجود جماعت اسلامی کے کارکنوں اور دیگر پاکستانیوں سے ملاقاتیں کیں۔18اپریل کی شام تک وہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داریاں ادا کرینگے۔18 اپریل کو نومنتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کے حلف کے ساتھ ہی دس سال تک امیر رہنے والے سراج الحق ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان18 اپریل بروز جمعرات نماز مغرب کے فوری بعد منصورہ مسجد میں پانچ سالہ امارت کا حلف اٹھائیں گے۔جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم نے پہلے ہی سے جماعت کی مجلس شوری کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔حافظ نعیم الرحمان19 سے21 اپریل تک جاری رہنے والے شوری کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔اس اجلاس کے موقع پر نومنتخب امیر،شوری کے مشورے سے جماعت اسلامی کے نئے سیکریٹری جنرل، نائب امرا اور دیگر ذمہ داران کا تقرر کرینگے۔شوری کے اجلاس میں ملکی سیاسی حالات اور دیگر امور کے جائزے کیساتھ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے