پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔سینئر جج جسٹس اعجاز انور نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں ججز، وکلا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد ابراہیم خان(گزشتہ روز)14 اپریل کو ریٹائر ہو گئے تھے۔ پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا تعلق پشاور سے ہی ہے۔انہوں نے 1992 میں خیبر لا کالج پشاور سے ایل ایل بی کیا۔قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم 1999 سے 2000 تک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہے۔وہ 2008 سے 2010 تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے