جمرود(نمائندہ مانند )محکمہ تعلیم ڈسٹرکٹ خیبر کے زیر اہتمام جمرود سب ڈویژن پرائمری سکولوں کی طلباء کیلئے ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد، 92 پرائمری سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء کی شرکت۔۔۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع خیبر کے زیر اہتمام و ڈی ای او عزیر علی کے ہدایت پر جمرود سب ڈویژن کے 92 پرائمری سکولوں کے قابل طلباء کے درمیان ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جسمیں حالیہ پرائمری سکولوں کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء نے حصہ لیا، اس موقع پر سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر جمرود عادل نواز، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر طاہر محمد، اے ایس ڈی ای اوز خلیل الرحمٰن اور واجد بھی موجود تھے جسکی زیر نگرانی ٹیسٹ کامیابی سے مکمل ہوا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر طاہر محمد آفریدی نے کہا کہ ٹیلنٹ ٹیسٹ کا مقصد ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کے سرکاری سکولوں کے قابل طلباء کو سامنے لاکر انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے انھوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ٹیسٹ ضلع خیبر کے تینوں سب ڈویژنز میں منعقد کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں ٹیسٹ میں اچھے نمبرز لینے والے طلباء کے درمیان ضلع کی سطح پر ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائگا جسمیں مزید قابل و ذہین طلباء سامنے آئینگے انھوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع خیبر کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور آج بڑے بڑے عہدوں پر موجود افسران نے یہی سرکاری سکولوں سے تعلیم حاصل کی ہے اسلئے والدین و طلباء کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد بحال رکھنا ہوگی انھوں نے مزید کہا محکمہ تعلیم خیبر ضلع خیبر کے تمام سرکاری سکولوں کے بحالی، طلباء کو بہترین و کوالٹی ایجوکیشن و سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور شرح خواندگی بڑھانے کیلئے محکمہ تعلیم اپنے اساتذہ و والدین کیساتھ ملک کر کام کرینگے۔