شانگلہ(نمائندہ مانند)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اورسیفران انجینئرامیرمقام کا اپنے حلقہ نیابت این اے 11 شانگلہ کا شدید بارش میں ہنگامی ایک روزہ دورہ۔
انجینئرامیرمقام نے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانیوں میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلند درجات کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر و جنرل سکرٹری بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام پارٹی راہنماوں سمیت علاقائی مشران و نوجوانوں کیساتھ ملے انکے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ حکام کو فوری حل کرنے کی ھدایت دی۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مختلف مقامات پرحالیہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے صورت حال کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے اعلی حکام کو الرٹ رہنے اور ہر قسم کے نقصانات سے بچاو کےلئے سختی سے ھدایت دی.