پشاور( مانند نیوز) نجی تعلیمی ادارہ دی رائل گرائمر سکول مردان میں زیر تعلیم انجمن سرحدی یتیم خانہ کے یتیم طالب علم عبداللہ نے سالانہ امتحان میں اپنی کلاس میں 600 میں 585 نمبر پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی طرح سروسز پبلک سکول میں زیر تعلیم یتیم طالب علم عاطف خان نے دوسری، نصیر اللہ نے تیسری،اویس خان اور مرسلین خان نے پانچویں،جنید دلبر نے نمایاں،گورنمنٹ پرائمری سکول بکٹ گنج کے طالب علم ابوبکر نے دوسری اور ریحان خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، طلباء نے اس کامیابی کو ماں کی دعاؤں، اساتذہ اور انجمن سرحدی یتیم خانہ کے نائب صدرقاضی خضر حیات کے محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ نے کہا وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرنا چا ہتے ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر قاضی خضر حیات نے طلباء کو مبارک باد پیش کی اور نمایں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء ء کو فی کس 5000 روپے جبکہ 80 فیصد نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو فی کس 1000 روپے نقد انعام سے نوازا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے