پشاور(مانند نیوز )شاہد فلمز پروڈکشن کی نئی پشتو فلم ”چرتہ خانے چرتہ فقیرے“ جہاں پشاور میں روز بروز مقبولیت حاصل کر رہی ہے وہیں کراچی میں بھی شاندار بزنس کرلیا ہے۔اسی خوشی اور کامیابی کو منانے کے لئے ارشد سینمامیں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہدایتکار ارشد خان،اداکار شاہد خان،زمان بغدادی،رحیم شہزاد،نسیم پہلوان، تنویر خان سمیت آل پاکستان سپر سٹار شاہد خان اینڈ ڈائر یکٹر ارشد خان فیڈریشن کے ایم آیاز مردانوی،عبدالظہور راہی اور سجاد احمد نے بھی شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ اس موقع پر شاہد خان اور ارشد خان نے فلم کو پسند کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کیک بھی کاٹا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے