کرک (مانند نیوز)”پڑھے گا تو بڑھے گا” خیبر پختونخوا سکول داخلہ مہم کے تحت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کرک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی خورشیدِ خٹک، ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک سمیت مختلف سکولز کے پرنسپلز،اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک نے بتایا کہ پورے ضلع میں داخلہ مہم کا آغاز ہوچکا ہے جو پورا سال جاری رہے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تعلیم کے میدان میں ضلعی محکمہ تعلیم اور سکولوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے۔لہٰذا اس مہم میں اساتذہ اور والدین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اگر آج ہم یہاں بیٹھے ہیں تو یہ اساتذہ اور والدین کی قربانیوں کا ثمر ہے میں آج بھی ان اساتذہ کو یاد کرتا ہوں جنہوں نے ہماری زندگی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھے استاد کے بغیر معاشرہ نا مکمل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم سے ضرور آراستہ کریں اور انہیں سکول بھیجیں تا کہ وہ بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے خورشید خٹک نے نئے داخل ہونے والے بچوں میں فری کتابیں تقسیم کیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے تحت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں پودا بھی لگایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے