درگئی(مانند نیوز) درگئی بارایسوسی ایشن کاایڈیشنل سیشن جج طلاء محمدخان کے اعزازمیں الوداعی تقریب تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک سے کی گئی،تقریب میں جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی ارشدعلی خان،سول جج درگئی مبارک علی خان،سول جج درگئی رئیس خان اوردرگئی بارایسوسی ایشن کے وکلاء برادری نے کثیرتعدادمیں شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض جاسم علی ایڈوکیٹ نے انجام دی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدردرگئی بارایسوسی ایشن اورممتازقانون دان غفار گل ایڈوکیٹ اوردیگرنے کہاکہ اے ڈی جے درگئی طلاء محمدخان نے تقریباًتین سال کاعرصہ ہمارے ساتھ ایساگزارہ جیساایک گھرمیں سگے بھائی گزارتے ہیں کبھی کسی قسم کی شکایت کاموقع نہیں دیابلکہ ائین وانصاف پرمبنی فیصلے کرکے ہم سب کے دل جیت لئے ہیں،الوداعی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیشن جج درگئی طلاء محمدخان نے درگئی بارکے وکلاء کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بنچ اوربارکاقریبی رشتہ رہاہے اپنے دوران ملازمت قانون اورانصاف پرمبنی فیصلوں میں کبھی وکلاء برادری روکاوٹ نہ بنی اورنہ کسی قسم کااعتراض کیادرگئی کے وکلاء برادری نے بھائیوں جیساکرداراداکیا،تبادلے اورتعیناتیاں اعلیٰ عدلیہ کے ایماء پرہورہے ہیں یہ نوکری کالازمی جزہے الحمداللہ ملاکنڈتحصیل درگئی غیورپختونوں کی سرزمین ہے یہاں کے وکلاء برادری نے ہمہ وقت اپنے بڑے بھائیوں جیسے پیارمحبت اورعزت دی عزت افزائی اورپزیرائی کے لحاظ سے اپنے ملازمت کے یہ دوسال اورچھ ماہ کاعرصہ کبھی نہیں بھولونگا،بعدآزاں درگئی بارایسوسی ایشن کی جانب سے ٹرانسفرشدہ ایڈیشنل سیشن جج درگئی حاجی طلاء محمدخان اوردیگر مہمانوں کے اعزازمیں پرتکلف الوداعی ظہرانہ دیاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے