جمرود (مانند نیوز)ضلع خیبرجمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمرود کے رہائشی عطاء اللہ شیرخان خیل نے کہا کہ میرے بیٹے خوبان جو کم عمر ہے اور عید شاپنگ کے غرض سے کارخانوں مارکیٹ میں مصروف تھا کہ جمرود کے پولیس انچارج تختہ بیگ اتحاد اوراسسٹنٹ انچارج سہیل نے اُٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ پولیس انچارج تختہ بیگ سہیل نے میرے چھوٹے بیٹے محمدشادان کو کال کرکے پہلے 80ہزارروپے کا ڈیمانڈ کرتے رہے پھر آخر میں 60ہزار روپے پر آگئے غربت کے باعث ان کا مطلوبہ ڈیماند پورا نہ کرنے پر میرے بیٹے خوبان کومکمل غائب کر دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ جمرود تھانے کے مطابق میرے بیٹے پر کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہے۔ ڈی پی او خیبر آفس کا دروازہ بار بار کھٹکھٹایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔پہلے عدالت سے بیلیف آیا تھا اور اب جمرود پولیس مکمل انکاری ہوگئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے اور کم عمر ہے اور بورڈ امتحان کے لئے پرائیویٹ داخلہ بھی کیا ہے انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے انہوں نے آئی جی پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ضلع خیبر جمرود پولیس اغواء بن گئے ہیں ان کے خلاف انکوائری کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے واضح رہے خیبر جمرود پولیس کے خلاف رواں مہینے میں یہ تیسرا پریس کانفرنس ہے۔