اورکزئی(مانند نیوز)ایڈیشنل ایس ایچ او الطاف علی کی منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی۔خصوصی کاروائی کے دوران 15 کلوگرام چرس، 1 عدد RPG7۔ 2 عدد کلاشنکوف، 2 عدد پستول بمعہ 42 عدد راؤنڈز، 173 عدد 7.62 بور کارتوس برآمد کرلی گئی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کلین اپ آپریشن کا تسلسل جاری ہے۔اسی سلسلے میں آج ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کریز الطاف علی نے مختلف مقدمات میں پر ناکہ بندی لگائی تھی دوران ناکہ بندی مشکوک شخص کو آتے ہوئے روک کر ان کے پاس بوری کی جامع تلاشی لینے پر 15,000 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ایک موٹر کار کو آتا ہوا کھڑا کرکے تلاشی لینے اور ملزمان کی نشاندہی پر موٹر کار سے عدد RPG7۔ 2 عدد کلاشنکوف، 2 عدد پستول بمعہ 42 عدد راؤنڈز، 173 عدد 7.62 بور کارتوس برآمد کرلی۔چرس اور اسلحہ قبضہ پولیس میں کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا جبکہ موٹر کار کو بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے