اسلام آباد( مانند نیوز) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹائمز میگزین کی جانب سے شائع ہونے والی سال 2024 کے لیے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں عالیہ بھٹ نے جگہ بنالی۔عالیہ بھٹ نے برطانوی مصنف اور فلمساز ٹام ہارپر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ٹام ہارپر نے ٹائمز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔ٹام ہارپر کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ سے میری پہلی ملاقات فلم ’ ہارٹ آف اسٹون‘ کے سیٹ پر ہوئی، جو ان کی انگریزی زبان میں پہلی فلم تھی، شہرت کے باوجود وہ بہت عاجزانہ مزاج کی مالک تھیں۔انہوں نے عالیہ بھٹ کی ذہانت کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست ذہانت کی حامل شخصیت قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ کی خاص صلاحیت یہ ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ کیسے ایک فلمی اسٹار کی پُرکشش شخصیت کو حساسیت اور صداقت کے ساتھ ملانا ہے۔ ایک اداکارہ کے طور پر ان کا کام بہت نمایاں ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتیں انہیں ایک انٹرنیشنل اسٹار بناتی ہیں۔وٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے ٹام ہارپر کا خاص شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ٹائمز میگزین کی سال 2024 کے لیے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اتنے اچھے الفاظ میں میری تعریف کرنے کے لیے ٹام ہارپر آپ کا بہت بہت شکریہ۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے رواں سال ٹائم میگزین کی شائع ہونے والی دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے