ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور کے ہدایت پر صوبے میں آٹا سستا ہونے کے بعد روٹی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند نے گزشتہ روز ایک اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں 100گرام روٹی کی قیمت 15روپے جبکہ200گرام روٹی کی قیمت 30روپے مقرر کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مہمند نے تمام نانبائی اور ہوٹلز کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بڑے چارٹ پر نرخنامہ لکھ پر اپنے دکانوں /ہوٹلوں کے سامنے آویزاں کریں تاکہ شہریوں کو معلومات فراہم ہو۔ انہوں نے تمام تندور اور ہوٹلز مالکان کو خبردار کیا کہ اگر کسی تندور والے کو کم وزن اور زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا تو اُنکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور انکو جیل بھیج دیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے