کرم (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی زیر صدارت گورنر کاٹیج پاراچنار میں ضلع بھر کے قبائلی مشران کا ایک غیر معمولی جرگہ منعقد ہوا جس میں جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، اپر، لوئر اور سنٹرل کرم کے ممتاز قبائلی زعماء اور عمائدین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے جرگے کی اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں بیش بہا قربانیوں کے بعد امن بحال کیا گیا ہے لہٰذا اس امن کو برقرار رکھنے کیلئے مشران علاقہ حسب سابق حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی نائن ڈویژن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع کرم میں ہر حالت امن برقرار رکھا جائے گا اور شرپسند عناصر کے خلاف اہلیان علاقہ کے تعاون سے بھر پور کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کرم ایک جنت نظیر وادی ہے اس لئے تمام قبائل آپس میں اتفاق واتحاد اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف سیکیورٹی فورسزنے عملی کاروائی کے اہم نتائج حاصل کئے ہیں اور ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لاتے ہوئے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہے۔ ایسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر تدارک کیلئے اہلیان علاقہ کا تعاون انتہائی ضروری ہے لہٰذا ضلع بھر کے قبائل بلا تاخیر امن کمیٹی کا تشکیلِ نو کریں اور ساتھ ہی عمل در آمد کمیٹی بھی بنائی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی کے سفارشات پر موثر انداز میں عمل در آمد کیا جائے گا، جرنیلی روڈ سمیت تمام شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے دہشت گردی کی حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ضلع کرم میں مستقل بنیادوں پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اہلیان علاقہ سیکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون کریں اور ایسے عناصر کی پشت پناہی سے گریز کریں۔ اس سے قبل قبائلی مشران نے بھی دہشت گردی کی حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایسے عناصر کے خلاف سیکیورٹی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا قبائلی مشران نے سیکیورٹی اداروں کی امن کے بحالی کیلئے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کے پشت پر کھڑے رہنے عزم کا اعادہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے