کرم (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے ایسوسی ایشن کیساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم حفیظ اللہ اور ڈی ایف سی کرم بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے جملہ نانبائی ایسوسی کو ہدایت کی کہ آٹے کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے بعد صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق 200 گرام روٹی 30 روپے اور 100 گرام روٹی 15 روپے میں فروخت کرنا ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے بھی مقررہ نرخ سے زیادہ فروخت کرنے کی کوشش کی تو اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں جملہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر کرم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومت کی طرف سے مقررہ نرخ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے اور مقررہ نرخ پر روٹی فروخت کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے نانبائی ایسوسی ایشن کے پیش کردہ بعض مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر نے نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی کی سرکاری نرخنامہ کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرا نے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نانبائیوں کے جملہ مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے