دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان نے بلامبٹ میں موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت پودہ لگایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو گلوبل وارمنگ سے متاثر ہواہے۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر شاہد نور خٹک کے زیرنگرانی موسم بہار شجرکاری مہم 2024 کے دوران دیر پائین کے مختلف علاقوں میں تقریبا 75000 پودے لگائے جائیں گے۔تمام محکمہ جات کو ہدایت دی گئی ہیں کہ پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ، سرکاری دفاتر، سکولوں، کالجوں، سپورٹس گروانڈز کے خالی جگہوں، گرین بیلٹ سیٹنگ ایریاز، سڑکوں کے کناروں میں صدا بہار پودے لگاے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے