جمرود(مانند نیوز)جمرود،غنڈی سکندر خیل واقعہ پولیس اور ورثاء کے مابین مذاکرات کامیاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جمرود کے علاقے غنڈی سکندر خیل میں پولیس اہلکار نیک مت شاہ آفریدی کے گھر پر پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق محمد امین آفریدی کے ورثاء،قومی جرگہ ممبران اور ڈی پی او خیبر کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے جس میں ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے سویلین کی موت کی غلطی تسلیم کرکے ورثاء اور جرگہ کے مطالبات منظور کرلئے۔نمائندہ جرگہ میں منتخب ممبر قومی اسمبلی حاجی اقبال افریدی،قومی مشر ملک نصیر احمد افریدی،ملک اکبر آفریدی، وی سی فور چیئرمین نورالامین حقانی، عبدالجلیل آفریدی،عبدالروف ایڈوکیٹ،زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر ثناء اللہ آفریدی، اشفاق آفریدی، ملک نظیر مدوخیل اورمیڈیا نمائندوں سمیت پولیس اہلکار نیک مت شاہ آفریدی و دیگر نے شرکت کی۔ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی سربراہی میں جرگہ کے مطالبات منظور کرتے ہوئے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے پولیس اہلکار کے والد سویلین امین شاہ آفریدی کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے غلطی تسلیم کرتے ہوئے واقعے کی ایف آئی آر واپس لینے،قبائیلی روایات کے مطابق ننواتے کرنے اور ورثاء کو شہید پیکج دیا جائے گا۔ڈی پی او خیبر نے کہا کہ واقعہ عسکریت پسندوں کی اطلاع پر کی گئی تھی تاہم سویلین کی جاں بحق ہونے اور ایلیٹ فورس کے اہلکار صالح محمد افریدی کے زخمی ہونے پر رنج و غم ہے جس پر ہم غلطی تسلیم کرتے ہیں۔جرگہ نے مطالبات تسلیم کرنے پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان مطالبات منظور نہ ہوئے تو پھر احتجاج کرکے پاک افغان شاہراہ کو بند کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب پولیس ایلیٹ فورسز کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار نیک مت شاہ آفریدی کے والد سویلین امین شاہ آفریدی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایلیٹ فورس کے انچارج صالح محمد آفریدی زخمی ہوگئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے