بریکوٹ(مانند نیوز)صوبائی معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے سب ڈویژن بریکوٹ کے دل کے مریضوں کی سہولیات کے لئے سول ہسپتال بریکوٹ میں شعبہ امراض میں ایکو میشن اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا افتتاح کردیا۔بریکوٹ ہسپتال کو ترقی دینا اور اسے مکمل طور پر کامیابی سے ہمکنار کرنا میرا خواب ہے۔بریکوٹ سول ہسپتال کے نئے بلڈنگ پر جلد کام شروع ہوجائے گا اور انشاء اللہ چند ماہ میں مکمل ہوجائے گااور بلڈنگ مکمل ہوتے ہی یہاں مختلف امراض کے مزید شعبے بھی فعا ل ہوکر یہاں کے مریض سیدوشریف یا دیگر بڑے ہسپتالوں کو جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہاں پر بہت سے امراض کا علاج کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او سوات محمد سلیم خان،ایم ایس ڈکٹر فخر عالم خان،ڈی ایم ایس ڈاکٹر افتحار خان کے علاوہ دیگر پارٹی کے عہدیداران اور کارکن موجود تھے۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فخر عالم خان نے کہاکہ اس ہسپتال پر پورے سب ڈویژن کا ر ش ہے اور یہاں پر اوسطً ایک ہزار سے بارہ سو تک روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی ہے اور اب اس ہسپتال میں موجودہ حکومت کی وجہ سے اس ہسپتال میں لیبارٹری میں ٹیسٹوں کا مزید اضافہ ہوچکاہے اور پرائیویٹ مہنگائی ٹیسٹ کے مقابلے میں یہاں کم قیمت پر کی جاتی ہے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہاکہ بریکوٹ سول ہسپتال کی بلڈنگ جلد مکمل ہوجائے گی کیونکہ اگر ہماری حکومت ختم نہ کی ہوتی تو آج ہسپتال خود بخود کئی ایک مسائل سے چھٹکارا پاتا۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ بریکوٹ سول ہسپتال کو صوبے کے معیاری ہسپتالوں میں اس کا شمار کرنا میرا فرض ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح صحت کارڈ کی بحال کی اسی طرح انشاء اللہ دیگر مسائل پر بھی جلد قابو پالیں گے