راولپنڈی ( مانند نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اچھی پرفامنس دینا میرا ہدف ہے، ٹیم کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں فٹنس پر خاص توجہ دے رہا ہوں اور 2019 کی نسبت آج خود کو زیادہ فٹ محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا ٹی 20 ورلڈ کپ ہارنے کا کوئی بہانا نہیں ہونا چاہیے، تمام سینئر کھلاڑی اچھا ماحول بنانا چاہتے ہیں، ٹیم میں اچھا ماحول رکھیں گے تو کارکردگی بھی اچھی ہو گی۔محمد عامر نے کہا کہ باؤلنگ پارٹنر شپ میں ہی ہوتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بہت اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔ان دونوں باؤلرز کی باؤلنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کو تجویز دی ہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو بڑا کیا جائے، راولپنڈی کے کراؤڈ نے کبھی مایوس نہیں کیا، جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے