بریکوٹ(مانند نیوز) سب ڈویژن بریکوٹ میں عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔سوات کے سات تحصیلو ں میں سے 5 تحصیلوں میں عدلتیں موجود ہیں مگرسب ڈویژن بریکوٹ لاکھوں آبادی پر مشتمل علاقہ ابھی تک اس سہولت سے محروم ہے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ انتظامیہ فوری نوٹس لے کر تحصیل بریکوٹ میں عدالتوں کا قیام کر کے اس علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پرا کیآ جاۓ۔ ان خیالات کا اظہار سب ڈویژن بریکوٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عمر علی شاہ ایڈوکیٹ ۔قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر فدا محمد خان ۔ رہنما بخت جمیل خان۔پرنسپل علی شیر خان بریکوٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ضیاء الدین رضوان عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کے صدر فضل اکبر خان حاجی نواب ۔ویلج کونسل پارڑی چیرمین عدنان خان نعیم خان پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعزاز خان ملک سرور خان ایڈووکیٹ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی شاہی نواب ۔پراچہ ایسوسی ایشن کے صدر اسحاق خان بخت جمال ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ممتاز خان ایڈووکیٹ۔کیو ڈبلیو۔پی کے رہنما ولید خان بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین تنہا ویلج کونسل کوٹہ کے چیرمین امیر زیب باچا بریکوٹ پریس کلب کے صدر خلیل الرحمٰن باچا ودیگر نے الحق شادی حال میں ال پارٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن میں عدالتوں کا قیام نہایت ضروری اور وقت کا تقاضا ہے ۔کیونکہ تحصیل بریکوٹ آبادی کے لحاظ بہت بڑا سب ڈویژن پے موجود دور میں مینگورہ انا جانا نہایت مشکل ہے جس کے باعث سب ڈویژن میں عدالتیں فوری قائم کریں انہوں نے کہا کہ مشترکہ اعلامیہ اور قرارداد منظور کیا اس کانفرنس میں موجود تمام شرکاء جس میں علاقہ سٹیکیٹ ہولڈر ٹریڈ یونین بریکوٹ پریس کلب سول سوسائٹی قومی جرگہ اور ل پارڑیز کے نمائندوں نے شرکت کی ہر علاقے میں سستی انصاف فراہمی کے لئے مقامی سطح پر عدالتوں قیام نہایت ضروری ہے لہذا سب ڈویژن بریکوٹ میں سول جج اور ایڈیشنل سیشن جج کے عدلتیں قایم کی جائے نیز سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر کے بریکوٹ میں عدالتوں کے قیام کے مخالفت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن بریکوٹ میں عدالتوں کے قیام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اس سلسلے میں کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہر فورم پر آواز اٹھا ییں گے سب ڈویژن بریکوٹ کے تمام سیاسی سماجی اور صحافی برادری نے بریکوٹ بار ایسوسی ایشن کے مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا اس سلسلے میں وکلاء برادری شانہ شانہ کھڑے رہیں گے