پشاور(مانند نیوز) پشاور انجمن تاجران فش مارکیٹ گھنٹہ گھر کی کابینہ مکمل ہوگئی اس سلسلے میں گزشتہ روز مذکورہ تنظیم کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر عثمان خان کو صدر، حاجی اصغر علی جنرل سیکرٹری، حاجی باز خان سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے جبکہ کابینہ کے دیگر اراکین بھی جلد مشاورت سے منتخب ہو جائینگے اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے اپنی تنظیم کے مشران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فش مارکیٹ اور اس روزگار سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے ان کا کہنا تھا کہ فش مارکیٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے سے متعلق تاحال انتظامیہ کی جانب سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا نہ ہی ان کو اعتماد میں لیا گیا اس سلسلے میں عدالت نے بھی تاجروں کے حق میں فیصلہ دیا ہے کوئی بھی روزگار فائدے کے لئے ہوتا ہے اس لیے کسی بھی ایسے اقدام سے پہلے فش مارکیٹ کو منتقلی سے پہلے مذکورہ مارکیٹ کی کابینہ کے ساتھ مشاورت کی جائے کیونکہ وہ کروڑوں روپے سالانہ ٹیکسز دیتے ہیں ان کو چاہیے کہ فش روزگار کا تحفظ فراہم کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے