پشاور (مانند نیوز)سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی سے UNICEF پشاور کے چیف فیلڈ آفیسر رادو سلاف رزیک کی سپیکر چیمبر میں تعارفی ملاقات ہوئی. اس موقع پر UNICEF کے ماہر تعلیم سید فواد علی شاہ، سیکرٹری صوبائی اسمبلی کفایت اللہ آفریدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے. سپیکر اسمبلی کی زیر صدارت اس تعارفی اجلاس کا مقصد یونیسف اور صوبائی اسمبلی کے درمیان مختلف شعبہ جات کے استعداد کار کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اور مستقبل کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا. یونیسف کے نمائندہ وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری آرگنائزیشن تعلیم، صحت، غذائیت، چائلڈ پروٹیکش، پولیو کے خاتمے جیسے شعبوں میں صوبائی اسمبلی اراکین کو آگاہی مہم، واقفیت اور استعدکار میں اضافے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر سکتی ہے. سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے یونیسف کی خیبرپختونخوا میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے خواتین اور بچوں کی فلاح کے لیے اٹھائے گئے ہر اقدام میں ہماری طرف سے بھرپور تعاون ہو گا، انھوں مزید کہا کہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے ہر اس آرگنائزیشن کو کھلے دل سے دعوت دیتے ہیں جو ہمارے ساتھ مل کر لوگوں کی فلاح کے اقدامات کے لیے کوئی منصوبہ پش کرنا چاہتی ہو. بابر سلیم سواتی نے میٹنگ کے اختتام پر یونیسف کے فیلڈ چیف کو شلیڈ پیش کی اور وفد کو اسمبلی ہال کا دورہ بھی کروایا.